اسلامی دنیا کی سیاست میں بڑی پیش رفت، ترک صدرطیب اروان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان میں ٹیلی فونک رابطہ، کیا اہم ایجنڈا زیر بحث آ یا؟ جانیئے

استنبول (شِنہوا)ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے فون پر گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترکی کے صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز ایک تحریری بیان میں بتایا کہ صدر اردوغان اور شاہ سلمان نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور مسائل

کے حل کے لئے بات چیت کے چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماں نے جی 20 رہنماوں کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو رواں سال سعودی عرب کی زیر صدارت 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں