ہوٹل پر چھاپہ، ممنوعہ جانور کے گوشت کی فروخت پکڑی گئی، دو زندہ جانور اور کتنے کلو ممنوعہ گوشت برآمد

میانوالی(پی این آئی)ہوٹل پر چھاپہ، ممنوعہ جانور کے گوشت کی فروخت پکڑی گئی، دو زندہ جانور اور کتنے کلو ممنوعہ گوشت برآمد،صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج نے کاروائی کرتے ہوئے اڑیال کے کیگوشت کی غیرقانونی فروخت میں ملوث

میانوالی تلہ گنگ روڈ پر واقعہ کنڈ شہر کے نمبر دار ہوٹل پر چھاپہ مار کر دو زندہ اڑیال اور 17 کلو اڑیال کا گوشت برآمد کرلیا۔محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج کو سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی کہ میانوالی تلا گنگ روڈ پر واقعہ کنڈ شہر کے نمبردار ہوٹل پر اڑیال کے گوشت کی غیر قانونی فروخت جاری ہیاور ہوٹل والے پانچ ہزار روپے فی کلو اڑیال کے گوشت کی فروخت کر رہے ہیں۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج غلام رسول نے ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل پر چھاپہ مار کر اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہوٹل مالک عبدالقیوم نمبردار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری صمصام علی بخاری نے محکمہ وائلڈ لائف سالٹ رینج کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں