لاہور (پی این آئی) پاکستان اور بھارت میں رواں سال موسم سرما کی شدت اور مدت میں اضافے کی پیشن گوئی، لالینا نامی عمل کی وجہ سے پاکستان کے کئی علاقوں میں نومبر کے ماہ میں موسم توقع سے زائد سرد ہو چکا، سردی کا موسم فروری یا مارچ کی بجائے اپریل کے مہینے تک برقرار رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے
مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لالینا نامی موسمی پیٹرن کی وجہ سے برصغیر پاک و ہند میں رواں برس موسم سرما کے دوران سرد کی شدت بہت زیادہ ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ لا لینہ سمندری درجہ حرارت میں اتار چڑھاو کی وجہ سے نمودار ہونے والا ایک موسمی پیٹرن ہے جو ہر چند برس بعد نمودار ہوتا ہے، اس موسمی پیٹرن کی وجہ سے ہی موسم سرما کے دوران برفباری اور بارشوں میں اضافہ ہوتا ہے۔آخری مرتبہ 2011 میں موسم سرما معمول سے زیادہ شدت والا تھا۔ جبکہ اب دوبارہ اس موسمی پیٹرن کے نمودار ہونے سے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے علاوہ پنجاب، شمالی سندھ اور شمالی بلوچستان سردی کی بہت زیادہ شدت کا سامنا کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشیں اور برفباری کی وجہ سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما فروری یا مارچ کی بجائے اپریل تک جاری رہے گا۔ ملک کے شمالی حصے میں موسم سرما اپریل تک رہ سکتا ہے اور ملک کے جنوبی حصے میں موسم سرما فروری تک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے کئی علاقوں میں نومبر کے ماہ میں سردی معمول سے زیادہ پڑ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں خیبرپختوںخواہ کے کچھ علاقوں میں نومبر کے ماہ میں شدید ترین برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔ جبکہ لاہور اور کراچی جیسے شہر جہاں نومبرکے ماہ میں عمومی طور پر سرید کی شدت میں زیادہ اضافہ نہیں دیکھا جاتا، ان شہروں میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں