سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا نظام کون دیکھے گا؟ وزیراعظم نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کا ٹاسک کن طاقتور لوگوں کو سونپ دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے، سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا نظام صوبوں کے گورنرز دیکھیں گے،وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کی ذمہ داری گورنرز پر ہوگی، شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

اجلاس ہوا، جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 27لاکھ شکایات حل ہوگئیں جو کل شکایات کا94 فیصد ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبائی گورنرز کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر شکایات کا نظام صوبوں کے گورنرز دیکھیں گے۔ وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کی ذمہ داری گورنرز کو دے دی گئی۔گورنرز کے دفاترز کے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کیا جائے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معیشت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، حماد اظہر اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے معاشی نظم وضبط اور ملکی قرضوں کے بہتر انتظام سے متعلق معاشی ٹیم کوسراہا۔ وزیراعظم نے لارج ا سکیل مینیوفیکچرنگ کے شعبے میں مثبت رجحانات کوخوش آیند قرار دیا۔اجلاس میں کوروناکی دوسری لہر، معیشت پر اثرات اور غریب طبقے کو تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے کفالت پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے۔معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک جلد سے جلد پہنچنے چاہیے۔ معیشت کی بہتری کا سہرا معاشی ٹیم کی حکمت عملی سے ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ حکومت کی کورونا کے خلاف حکمت عملی کوعالمی سطح پرسراہا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں