کورونا کے پھیلائو کا خطرہ، پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

پشاور(پی این آئی)کورونا کے پھیلائو کا خطرہ، پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا عوامی اجتماع کےباعث کورونا مزید پھیل سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو پشاور جلسہ کی اجازت نہ مل سکی،

ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اجازت نہیں دے سکتے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور شہرمیں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، عوامی اجتماع کےباعث کورونامزیدپھیل سکتا ہے، ایسی صورتحال میں کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ڈی سی پشاورنےپی ڈی ایم کےرہنماؤں کومراسلہ ارسال کردیا ہے ، 22نومبرکوپی ڈی ایم نے پشاورمیں جلسے کیلئےدرخواست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں