چیئرمین سینیٹ نے عوام کیلئے پارلیمنٹ کی راہداری بند کر کے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، عوام کو مشکلات میں ڈال کر خود کو شیشوں میں بند کر کے بیٹھنا قابلِ مذمت ہے، اے این پی

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین سینیٹ نے عوام کیلئے پارلیمنٹ کی راہداری بند کر کے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، عوام کو مشکلات میں ڈال کر خود کو شیشوں میں بند کر کے بیٹھنا قابلِ مذمت ہے، اے این پی، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی جانب سے پارلیمنٹ کی راہداری بند کرنے کے معاملے میں عوامی نیشنل

پارٹی (اے این پی) نے پارلیمنٹ کی راہداری فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے عوام کیلئے راہداری بند کر کے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کا عوام کو مشکلات میں ڈال کر خود کو شیشوں میں بند کر کے بیٹھنا قابلِ مذمت ہے، صادق سنجرانی نے غیر پارلیمانی کام کر کے خود کو غیر سیاسی اور غیر جمہوری ثابت کیا۔زاہد خان نے مزید کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ کا کوئی راستہ عوام اور عملے کے لیے بند کیا گیا ہو، پارلیمنٹ کی راہداری بند کرنا بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کی راہداری بند کرنا تاریخ کا انوکھا اور قابلِ مذمت عمل ہے، چیئرمین سینیٹ کو عوام کے لیے راہداری بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں، چیئرمین کا راہداری بند کروانا غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں