ہالینڈ کی عالمی شہرت یافتہ کک باکسر لیڈی ٹائسن نے اسلام قبول کر لیا

ہیگ (پی این آئی) ہالینڈ کی عالمی شہرت یافتہ کک باکسر “روبی ميسو” نے اسلام قبول کرلیا۔ الحمد للہ۔ ہالینڈ کی ایک مسجد کے نمازیوں نے جب روبی کو حجاب پہنے پچھلی صفوں میں دیکھا تو حیران رہ گئے۔ پھر روبی نے کلمہ شہادت پڑھ کر اپنے قبول اسلام کا اعلان کیا۔ ان کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں

وائرل ہوئی ہے۔ روبی میسو نے کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور باکسنگ میں ناقابل تسخیر ہونے کی وجہ سے انہیں لیڈی ٹائسن کہا جاتا ہے۔ نومسلم مائیکل ٹائسن بھی باکسنگ میں ناقابل شکشت رہے ہیں۔ روبی نے مسجد کے سامنے اپنی باحجاب تصویر انسٹاگرام پہ ڈال کر کہا ہے کہ میں نے بہت پہلے اسلام کی حقانیت کو جان لیا تھا۔ اب سب کے سامنے اس کا اعلان بھی کر دیا۔ اسلام کے دامن میں آنے پر مجھے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ روبی کے قبول اسلام کی بریکنگ نیوز سب سے پہلے محترم Joram Van Klavere نے چلائی۔ انہوں نے نعرہ تکبیر کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ اللہ جسے چاہے ہدایت دے۔ مشہور کک باکسر روبی نے اسلام قبول کرلیا۔ Joram Van Klavere کو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ وہی مشہور ڈچ سیاستدان اور گریٹ ولڈزر کا دایاں ہاتھ۔ جس نے اسلام مخالف کتاب لکھنے کے دوران اسلام قبول کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں