ایم سی ایل کے دو بڑے افسران کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا بنی؟ جانئے

لاہور(پی این آئی)ایم سی ایل کے دوبڑے افسران کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانئے، کمشنر لاہور کی ہدایت پر ایم سی ایل کے گریڈ 19 اور 17 کے دو افسران کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایم او ریگولیشن لاہور زبیر وٹو کو خدمات سے ہٹایا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 کے

اختر حسین چوہان ڈی ایم او کے خلاف ڈسپلنری ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ذمے داریوں سے غفلت اور تجاوزات نہ ہٹائے جانے پر زبیر وٹو کو ہٹایا گیا اور غیر قانونی عمارات کی تعمیر کے خلاف ایکشن نہ لیے جانے پر افسران کو ہٹایا گیا ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ زبیر وٹو، اختر چوہان اور ریگولیشن انسپکٹر کے خلاف شکایات ملی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close