کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، اسکولز پھر بند کر دیے گئے

امریکا(پی این آئی)کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، اسکولز پھر بند کر دیے گئے، امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی جب کہ کورونا کی لہر میں شدت کے بعد نیویارک میں اسکولوں کو ایک بار پھر بند کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر

نے شہر کے اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کو پھیلنے سے روکنے کیے لیے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔نیویارک کے میئر نے اسکولز بند کرنے کے فیصلے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ملک کا سب سے بڑا اسکولنگ سسٹم واپس بند ہوگیا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران میئر نیویارک ڈی بلاسیو کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ جیسے ہی کورونا کیسز کی شرح کم ہوتی ہے تو جتنی جلدی ہوسکے کلاسوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی طرف واپس آیا جائے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں میئر نیویارک نے کہا کہ نیویارک میں 7 روز کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 3 فیصد تک جاپہنچی ہے جس کی وجہ سے بدقسمتی سے اسکولوں کو کل سے ہی بند کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر کورونا سے لڑنے جارہے ہیں اور ہم اس کا مقابلہ ضرور کریں گے، یہ ایک رکاوٹ ہے لیکن ہم اس پر قابو پالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close