خود 4 جلسے کیئے اور اپنا کوٹہ پورا کر لیا، میں چاہتا ہوں کہ میرے کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے، جس میں میڈیا موجود ہو، پیپلز پارٹی رہنما

سکھر (پی این آئی)خود 4 جلسے کیئے اور اپنا کوٹہ پورا کر لیا، میں چاہتا ہوں کہ میرے کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے، جس میں میڈیا موجود ہو، پیپلز پارٹی رہنما، پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے خود 4 جلسے کیئے اور اپنا کوٹہ پورا کر لیا۔احتساب

عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میرے کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے، جس میں میڈیا موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو پتہ چلنا چاہیئے کہ میرا قصور کیا ہے اور میں نے کیا جرم کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نیب کے قانون کو دیکھنا چاہیئے کہ یہ انتقامی قانون ہے یا اصلاحی۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے 14 ماہ سے زائد قید میں رکھا ہوا ہے، میرے کیس کے ٹرائل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے، حکومتی لوگوں کا احتساب نہیں ہو رہا۔سابق اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف بھی اُس وقت تک کارروائی نہیں ہونی چاہیئے جب تک کوئی ثبوت نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں