وزیراعظم عمران خان اچانک کہاں روانہ ہو گئے؟ جانئے

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان اچانک کہاں روانہ ہو گئے؟ جانئے، وزیراعظم عمران خان افغانستان روانہ ہوگئے ، دورے میں عمران خان کابل میں افغان صدراشرف غنی سےملاقات کریں گے، عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر

افغانستان روانہ ہوگئے ، عمران نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے پرکابل روانہ ہوئے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیراعظم کابل میں صدراشرف غنی سےملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، دورے میں کئی اہم وزیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوان افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون پرغور ہوگا اور سیاسی، سیکیورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ،کراس بارڈرایشوزپر بھی بات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close