وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد51 ہوگئی، کتنے منتخب اور کتنے غیر منتخب اراکین شامل ہیں؟

اسلام آ باد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد51 ہوگئی ہے۔وفاقی کابینہ میں19غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں۔کل 16 میں سے دو منتخب معاون خصوصی علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدوں سے محروم رکھا گیا جبکہ چار غیر منتخب معاونین خصوصی

کو وفاقی وزیر اور چار غیر منتخب معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کے برابر عہدہ دیا گیا ہے ۔مقامی اخبار کے مطابق غیر منتخب ڈاکٹر ثانیہ نشتر،شہزاد ارباب،ڈاکٹر فیصل سلطان اور ملک امین اسلم کو وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close