انگلینڈ (پی این آئی) لیبارٹری میں کیے گئے ایک تجربے کی بنیاد پر نئی سائنسی تحقیق سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ماؤتھ واش سے تیس سیکنڈ میں کورونا وائرس کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تحقیق میں کلینیکل ٹرائل کے ذریعے اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آیا ایک ماؤتھ واش کورونا کے مریض کے تھوک میں
سے کورونا وائرس کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔یہ تحقیق کارڈف یونیورسٹی میں کی گئی۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ماؤتھ واش میں ایک اجزا کیٹلپریڈینئم کلورائیڈ (سی پی سی) کی 0.07 فیصد مقدار موجود ہوتی ہے جس سے کووڈ-19 کی سطح کم ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ یہ ٹرائل کارڈف یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ تھامس کی جانب سے کیا گیا۔ پروفیسر تھامس کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک مثبت بات ہے، تاہم ایک کلینیکل ٹرائل سے نتیجہ اخذ کرنے کے لیے مزید کلینیکل ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آیا لیبارٹری میں کورونا وائرس پر اوور دی کاؤنٹر ماؤتھ واش سے کیے گئے تجربے کو مریضوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ 12 ہفتوں پر مبنی یہ ٹرائل اب ماؤتھ واش سے کسی مریض کے تھوک میں کورونا وائرس کی سطح کو کم کرنے میں مؤثر ہونے کا تعین کرنے میں مدد کرے گا۔ اس ریسرچ کے نتائج 2021ء تک آئیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 48 لاکھ17 ہزار 106 ہو گئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 457 تک جا پہنچی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ امریکی داو ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کے بعد ایک اور امریکی کمپنی موڈرینا نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا تھا ، تاہم اس ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں