لاہور(پی این آئی) ہر مسلمان نبی کریم ﷺ سے جذباتی وابستگی رکھتا ہے،نبی کریم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور اس وقت جبکہ مغرب کے رویے سے تمام دنیا کے مسلمان دل شکستہ ہیں مغرب کو یہ پیغام دینا ازحد ضروری ہے کہ مسلمان جان تو قربان کرسکتا ہے لیکن رسول کریم ﷺ کی شان میں
گستاخی برداشت نہیں کرسکتا،وزیراعلی پنجاب نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا فیصلہ کرکے جس طرح یہ پیغام دنیا کو دیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے،عالم اسلام میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اقدام ہے اس سے نہ صرف عالم کفر و الحاد کو رسول کریم ﷺ سے ہماری عقیدت و احترام کا واضح پیغام جائے گا بلکہ ہمارے اپنے اندر ہمارے طلبا و طالبات اور عوام میں عقیدت و احترام کی روح تازہ ہوگی اور ہم اپنے آقا رسول کریم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں نذرانہ محبت پیش کریں گے۔دنیا کا سب سے بڑا چارٹر آف ہیومن رائٹس قرآن پاک ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تیسرے روز کی تقریبات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی مسلمان ملک کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں رسول کریم ﷺ سے محبت و عقیدت اور مسلمانوں سے ان کی جذباتی وابستگی کی کھلے آواز وانداز میں بات کی اور یقینا ہمارے وزیراعظم عمران خان کا یہ اقدام ہمارے لئے باعث فخر ہے۔انہی خطوط پر چلتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں شان رحمت اللعالمین منانے کا فیصلہ کیا۔ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات اور تمام مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سرکار دو عالم ﷺ کی شان بیان کرنے کیلئے ہم آواز ہیں.صوبے بھر میں رسول کریم ﷺ کی ثنا کی آواز بلند ہو رہی ہے۔پنجاب کے تمام ڈویژنز، اضلاع اور تحصیلوں میں اس پروگرام کے تحت میلاد کی محافل، ریلیوں اور واکس کا اہتمام کیاجا رہا ہے اور مختلف مقامات پر محافل نعت، تقریری مقابلے اور محفل سماع کا انعقاد دیکھاجارہا ہی. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جہاں نبی مکرم ﷺ کی ذات بابرکات کا نام نامی آ جائے وہاں کوئی اختلاف باقی نہیں رہتا نہ کوئی سیاست رہتی ہے آقا ﷺ کی ذات ہم سب کیلئے منبع و محور ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں