قومی یا عبوری حکومت قبول نہیں، ن لیگی رہنما نے نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں حالات پانچ گنا زیادہ بگڑ چکے ہیں، نئے الیکشن کرائے جائیں، نیا مینڈیٹ بنایا جائے، قومی یا عبوری حکومت قبول نہیں، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت بنے تو بھی تین یا چھ ماہ کے اندر نئے الیکشن

کرائے جائیں،پی ڈی ایم کے تمام نکات آئین کے مطابق ہیں، کوئی نکتہ آئین کے منافی نہیں ،وزیراعظم کی سوچ متحد نہیں تقسیم کرنے والی ہے،نوازشریف نے ہر مسئلے پر اپوزیشن کو متحد کیا،حکومت اوآئی سی کا اجلاس تک نہیں بلا سکی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام نکات آئین کے مطابق ہیں، کوئی نکتہ آئین کے خلاف نہیں،بات چیت کے سب دروازے بند ہیں، بات چیت کیلئے صرف آئین سے رجوع کرنا چاہیے،آئین پر ملک کے22کروڑ عوام متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سوچ متحد کرنے والی نہیں تقسیم کرنے والی ہے،نوازشریف نے ہر مسئلے پر اپوزیشن کو متحد کیا،حکومت اوآئی سی کا اجلاس تک نہیں بلا سکی، داخلی خارجی طور پر تنہائی کا شکار ہیں،و زیر اعظم کی ذات ہی تفرقے کی علامت بن چکی ہے، ہر چیز عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا مانسہرہ جلسہ علامت ہے،یہ سیلاب ہے آپ اس سیلاب کے آگے بند نہیں باندھ سکتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آج اپوزیشن اکٹھی ہے،جس نے موجودہ حکومت سے زیادہ ووٹ لئے پی ڈی ایم کی 11جماعتیں پاکستان کے آئین پر متفق ہیں، فوج اپنا کردارادا کرے اور سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کہیں حکومت کیلئے عمران خان کو شہید نہ بنا دیاجائے ،گزشتہ اڑھائی سال میں حالات پانچ گنا زیادہ بگڑ چکے ہیں، نئے الیکشن کرائے جائیں، نیا مینڈیٹ بنایا جائے، قومی یا عبوری حکومت قبول نہیں، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت بنے تو بھی تین یا چھ ماہ کے اندر نئے الیکشن کرائے جائیں، تحریک انصاف کےارکان بھی پارٹی سے تنگ ہیں،حالات تھوڑے سے ٹھیک ہوتےہیں تو پی ٹی آئی کے ممبران کی اکثریت پارٹی چھوڑ دے گی،اپوزیشن پر کیس بنانا حکومتی کمزوری کی علامت ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے ش نہیں ہو رہی،اول وآخر (ن) ہے،میڈیا نے بس اپنا چورن بیچنا ہوتا ہے،نوازشریف اور شہبازشریف ایسے بھائی جن کے قصے لوک داستانوں میں ملتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close