اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ مجھ سے بہتر وزیرخزانہ ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق میگا پراجیکٹس کی ذمہ داری لے رہا ہے۔ وفاقی وزیراسدعمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے پانچ بڑے منصوبوں
پر کام کررہی ہےجو تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے فور منسوبے کی ذمہ داری وفاق نے اٹھا لی ہے، کراچی سرکلر ریلوے وفاق کا ایک الگ منصوبہ ہے،گرین لائن بسیں جولائی سے ستمبر کے درمیان سڑکوں پر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے لیے مربوط حکمت عملی بنانا ہوگی۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر بحال ہونے والا کے سی آرمنصوبہ الگ ہے۔اسدعمر نے کہا کہ سڑکوں اور کچرے کی کی ذمہ داری ضلعی اور صوبائی حکومتوں کی ہے۔ مصطفیٰ کمال کے خالد مقبول صدیقی پر الزامات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کے الزامات کا جواب خالد مقبول صدیقی دیں گے۔ جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا اس وقت مصطفیٰ کمال نے آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ مجھ سے بہتر وزیرخزانہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں