اسلام آباد (پی این آئی) شبر زیدی کے مطابق وزیراعظم نے مجھے کسی کیخلاف کاروائی سے نہیں روکا، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر جھوٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک خبر پر ردعمل دیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں
شب زیدی کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد خبر ہے کہ وزیراعظم نے انہیں کسی کیخلاف کاروائی سے روکا، ایسا کبھی نہیں ہوا۔عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں، ہمیشہ ان کیساتھ ہوں، ان کی ایمانداری کی قسم کھا سکتا ہوں۔ عمران خان نے ہر لحاظ سے میرا ساتھ دیا ۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے سابق چئیر مین ایف بی آر شبر زیدی سے متعلق بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان نے فری ہینڈ کام نہیں کرنے دیا۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شبر زیدی نے کراچی میں اپنے قریبی حلقہ احباب میں کُھلے عام کہا کہ میں کیا کروں ،جس کرپٹ پر ہاتھ ڈالتا تھا یہ کہتے تھے کہ وہ ہمارے فنانسر ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے6 مئی 2019ء کو معروف ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا۔ جس کے بعد شبر زیدی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے قبل اپنے بیانیے میں کرپشن کے خاتمے کو خاصی اہمیت دی تھی اور پاکستانی عوام کو یقین دلایا تھا کہ ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے کرپٹ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے ابتدائی ماہ میں کچھ کارروائیاں بھی ہوئیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات کی گئیں لیکن آہستہ آہستہ یہ سلسلہ ختم ہو گیا اور کرپٹ افراد کو مبینہ طور پر کُھلی چھوٹ دے دی گئی۔ اس حوالے سے اب چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کام کے لیے فری ہینڈ نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں