گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

گلگت(پی این آئی) انتخابی نتائج تقریباً مکمل ہوگئے، گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا نام سامنے آگیا، سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار کی 2 ووٹوں سے فتح اہم ہے، اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان گلگت کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی

وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور اینکر کاشف عباسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ گلگت بلتستان انتخابات میں حلقہ جی بی 2 پر فتحیاب ہونے والے تحریک اںصاف کے امیدوار فتح اللہ خان ممکنہ طور پر گلگت کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔اسی لیے ری کاونٹ میں ان کی فتح کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ فتح اللہ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں ری کاونٹ کے بعد صرف 2 ووٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔رات گئے غیر سرکاری اور غیر حمتی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔جمیل احمد نے 6848 ووٹ ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ ن کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے۔لیکن حلقے میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آج پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹوں کو برتری حاصل ہو گئی۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ نتائج سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔پی پی امیدوار جمیل احمد نے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے ردعمل بھی دیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی امیدوار کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل پر بھروسا نہیں ہے تو پھر دوبارہ سے ووٹوں کی گنتی کروا لیتے ہیں۔ اس مرتبہ کیمرے کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں