چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نےاحسن اقبال کو چیلنج کردیا کہ دھاندلی ثابت کریں،تمام سیاسی جماعتوں کے شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے تیار ہوں

گلگت(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزام کو یکسر مسترد کردیا۔گلگت انتخابات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہاکہ گلگت انتخابات تاریخ کے پرامن انتخابات ہوئے سیاسی جماعتوں کے

دھاندلی کے الزامات بیبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں.انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل تشکیل دیدیا گیا الیکشن ٹریبونل کی صوابدید ہے کہ دوسری بار الیکشن کراے یا تیسری چوتھی بار. سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرکے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، تمام جماعتیں قانون کے دائرے میں رہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ احسن اقبال کو چیلنج کرتا ہوں کہ دھاندلی ثابت کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کو تاحال کوئی رزلٹ موصول نہیں ہوا گلگت میں ہنگاموں کی وجہ سے پوسٹل بیلٹس کی گنتی تاخیر کا شکار ہے۔راجا شہباز خان نے کہا کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت! دھاندلی کا الزام لگانے والی سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں