کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظرسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے دکانیں بند نہیں کرنی، ایس اوپیز فالو کریں۔سکولوں کے بارے میں فیصلہ اگلے ہفتے کریں گے، اگر کیسز بڑھے تو سردیوں کی چھٹیاں دے دی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کی دوسری لہر بڑھنے کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے نہ کرنے

کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیگر جماعتیں بھی جلسے منسوخ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کے بارے میں فیصلہ ایک ہفتہ مزید کیسز دیکھنے کے بعد کریں گے، اگر کیسز زیادہ بڑھے تو سردیوں کی چھٹیاں دے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سردیاں ہمارےلیےامتحان ہیں،مساجد،فیکٹریوں،دکانوں میں ایس اوپیزپرعملدرآمدکرناہوگا۔ ہم نے دکانیں بندنہیں کرنی،ایس اوپیزفالوکریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگرفورس ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالوں کی تصاویربھیجےگی، شادی ہالزکےبجائے کھلےمیدانوں میں شادی تقریبات کی جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کہ کسی اجتماع میں 300سےزائدلوگ جمع نہ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں