گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کو راتوں رات ہرایا گیا، جذباتی فیصلے کرنے اور انتہائی قدم اْٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے،بلاول بھٹو کا احتجاج جاری رکھنے کااعلان

گلگت (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو راتوں رات ہرایا گیا۔گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کسی

لالی پاپ پر نہیں جائیں گے، عوام کے حقوق کا سودا نہیں کریں گے، اپنے عوام کو ایسے نہیں چھوڑسکتا، گلگت سے جانے کیلئے منگل کی فلائٹ کینسل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی اے ٹو کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن ہوا ہی نہیں، جی بی اے ٹو کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کروائیں، جمیل احمد لیڈ کر رہے تھے، صبح 2 ووٹ سے ہرادیا گیا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ جی بی اے 21 ون سے بیلٹ بکس چوری کئے گئے، جس پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ بکس چوری کیے گئے، ایسے الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے، راتوں رات نتائج تبدیل کرکے پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی بی 13 کے حلقے میں موسم کا بہانہ بناکر الیکشن نہیں کرایا گیا، جی بی 18میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم اجازت نہیں دیں گے کہ آپ پسندیدہ جماعت کو جتوائیں۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہاں کے عوام کا بلکہ عدالت کا بھی مذاق اڑایا گیا ہے، پی ٹی آئی وزیر اور امیدوار کیخلاف آئین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے، ان کے وزیر ووٹ کے بدلے وفاق کے منصوبے بانٹنے کی باتیں کرتے رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ کے تحفظ کرانے تک احتجاج جاری رکھیں گے، وفاقی حکومت کی الیکشن جیتنے کی تیاری نہیں تھی۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ انہیں یہ نہیں پتا وزیراعلیٰ کس کو بنانا ہے تو حکومت بنانا تو دور کی بات ہے، گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں، ہم تحفظ کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں