دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا نام کونسی فہرست میں شامل کر لیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے نے پاسپورٹ سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے دس کمزور ترین اور طاقتور پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والے ادارے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار

کے مطابق طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کو دنیا کے انتہائی کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔کمزور ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 8واں نمبر ہے ۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد 38 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں جن میں سے 30 ممالک میں پہنچنے پر ویزہ لینا پڑے گا جبکہ 8 ممالک ایسے ہیں جن میں پاکستانی پاسپورٹ والوں کو بغیر ویزے کے داخلہ مل سکے گا۔ان مما لک میں کمبوڈیا، مالدیپ، نیپال، کینیا، روانڈا، تنزانیہ، صومالیہ اور یوگانڈا شامل ہیں۔جبکہ قطر سمیت 30 ایسے ممالک ہیں جہاں پہنچنے پر پاکستانی ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ فہرست ویزہ کے بغیر دوسرے ممالک میں سفر کرنے کی اجازت کے حساب سے مرتب کی گئی ہے ۔ حالیہ جاری ہونے والی فہرست میں جاپان گزشتہ برسوں کی طرح پاسپورٹ انڈکس میں پہلے نمبر ہے جس کے شہری 191 ممالک میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں جبکہ سنگاپور دوسرے نمبر رہا۔ دوسری جانب عراقی پاسپورٹ کو دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری صرف 4 ممالک میں بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں جبکہ 27 ممالک عراقی شہریوں کو اپنی حدود میں داخل ہونے کے بعد ویزہ دیتے ہیں۔کمزور ترین ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر افغانستان، تیسرے پر شام، چوتھے پر صومالیہ، پانچویں پر یمن، چھٹے پر ایران، ساتویں پر فلسطین جبکہ ’پاکستانی پاسپورٹ‘ کو 8 واں نمبر دیا گیا ہے نویں نمبر پر شمالی کوریا کا پاسپورٹ، میانمار کا پاسپورٹ دسویں نمبر پر ہے۔ اس سے قبل جاری ہونے والی فہرست میں نیوزی لینڈ طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والا ملک تھا جبکہ اس فہرست میں بھی عراق کمزور ترین ملک تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں