کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسینج میں سرمایہ کاری کا ملاجلادن رہا جب کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی واقع ہوئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچیج کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 64 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 504 پربند ہواہے۔کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 3024 پوائنٹس کے

بینڈ میں رہا۔ بازارمیں آج 18کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 17 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے کم ہوکر 7ہزار 451ارب روپے ہے ۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی جب کہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 550 ہوگئی جب کہ 10 گرام سونا 87 روپے کی کمی کے بعد 96 ہزار 493 روپے میں فروخت ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں