لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کی زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے
باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیا ن میں مریم نواز نے کہا کہ ہارنے والوں کو ’لوٹا پارٹی‘سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے،گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے۔ اس کو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ (ن)سے توڑے گئے امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وفاق میں موجود حکمران جماعت کو پہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے،یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنا رہی ہے ،گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ، اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا،ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے، کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے، انشا اللہ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجود تمہیں بیساکھیاں فراہم کر کے حکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں