آج سالگرہ کا دن لیکن اپنے شوہر عامر لیاقت کی حالت دیکھی نہیں جاتی ، پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ نے دعائوں کی اپیل کردی

کراچی (پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ توبی عامر نے کہاہے کہ عامر لیاقت کی طبیعت بگڑ چکی ہے۔اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں توبی عامر نے بتایا کہ ہم دونوں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، لیکن اب عامر لیاقت کی حالت بگڑ چکی ہے اور اس نہج پر

پہنچ چکی ہے کہ ان کا سینہ بری طرح متاثر ہے،میں انہیں اس طرح نہیں دیکھ سکتی۔توبی عامر نے لکھا کہ آج میری سالگرہ کا دن ہے لیکن اس خاص دن منانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ میرے شوہر شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close