مذہبی تنظیم کا دھرنا، فیض آباد انٹر چینج بلاک کر دیا گیا، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند، جڑواں شہروں کے باسی کون سا راستہ استعمال کریں؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بنداسلام آباد راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد انٹرچینج بھی بندلاہور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو ٹی کراس روات سے راولپنڈی کی جانب موڑا جا رہا ہےپشاور سے آنیوالی بھاری ٹریفک کو 26 نمبر چونگی سے موٹروے کی جانب موڑا جائے گاکلثوم پلازه

جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہیںشهری ناظم الدین اور مارگله روڈ استعمال کریں، ٹریفک پولیس کی ہدایت پولی کلینک چوک فضل حق روڈ دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند،شہری لقمان حکیم روڈ استعمال کریںفیض آباد انٹچینج چاروں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہے راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہےراول ڈیم چوک سے پارک روڈ،ترامڑی،لهتراڑ روڈ کهنه اور ایکسپریس ہائ وے استعمال کریں،زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہےشہری کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اور آئ جے پی روڈ استعمال کریں کهنه پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائ وے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہےکرال سے اسلام آباد آنے والے شہری کهنه پل سے لہتراڑ روڈ ترامڑی پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں نائتھ ایونیو آئ جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہےشہری آئی جے پی روڈ سے براسته گوهر شهید چوک،گندم گودام چوک،فقیر ایپی روڈ سے کشمیر ہائ وے استعمال کریں ڈھوکڑی سہروردی سرینا چوک بجانب فرانس ٹرن دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہےریڈ زون،سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے براسته ایمبیسی روڈ،نادرا چوک سے ریڈیو پاکستان چوک یا مارگله روڈ استعمال کر سکتے هیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close