گلگت بلتستان الیکشن 62 پولنگ اسٹیشنز میں رات 8بجے کیاہوتا رہا ؟نیا پنڈوراباکس کھل گیا‎

گلگت(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ملک کے لئے خدانخواستہ نیشنل سیکیورٹی ایشو ثابت ہوسکتا ہے۔اپنے بیان میں سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان

سعدیہ دانش نے کہا کہالیکشن کمیشن کے عملے نے رات آٹھ بجے جی بی ایل ای ون گلگت میں فارم 45 پولنگ اسٹیشن میں بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے،رات کے آٹھ بجے جی بی ایل اے ون گلگت ون کے 62 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 بھیجے جانا دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکارکوئی پولنگ اسٹیشنمیں پی پی پی کے پولنگ ایجنٹس کو یرغمال بنایا ہوا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پاکستان پیپلزپارٹی سے جانب دارانہ سلوک کرکے انتخابی عمل کو متنازع بنانے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ملک کے لئے خدانخواستہ نیشنل سیکیورٹی ایشو ثابت ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close