گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے والے انتخابی امیدواروں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، انتخابی حلقہ جی بی 16 میں مسلم لیگ ن نے انتخابی میدان مار لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار انجنیئر محمد انور نے 4813 ووٹوں کے ساتھ مدمقابل امیدوار کو شکست دے دی، آزاد امیدوار
عطاءاللہ 3ہزار214 ووٹ حاصل کرسکے۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے حلقہ جی بی 16 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار انجنیئر محمد انور نے 4813 ووٹوں کے ساتھ مدمقابل آزاد امیدوار عطاءاللہ کو شکست دے دی۔ آزاد امیدوار نے 3 ہزار214 ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عتیق اللہ 1733 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کے دلیر خان اور جے یوآئی ف کے امیدوار کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر راجہ شہبازخان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا الیکن آزاد ،صاف اور شفاف تھا۔ گلگت کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔ انتخابی نتائج آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ پولنگ ایجنٹس کے سامنے تمام نتائج تیار ہوں گے۔ غیر ذمہ درانہ اور غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔ ابھی تک کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ ابھی تک موصول نہیں ہوا۔دور دراز علاقوں کے انتخابی نتائج میں وقت لگے گا۔ واضح رہے آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 24 میں سے 23 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اب تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی اورنتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف21، پیپلزپارٹی 23 اور مسلم لیگ ن کے21 امیدواروں سمیت الیکشن میں190آزاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا، اسی طرح مسلم لیگ کے 14، جے یوآئی ف 11، اسلامی تحریک7 اور پی ایس پی کے4، ایم کیوایم 3، مجلس وحدت المسلمین 3 اور جماعت کے 2 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔الیکشن میں 7 لاکھ 45 ہزار361 رجسٹرڈووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ان میں 4 لاکھ سے زائد مرد ووٹرز اور 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ضلع دیامر 4، ضلع گانچھے 3، ضلع غذر3، ضلع گلگت3،ضلع ہنزہ، اسکردو میں انتخابی حلقوں میں عوام میں انتخابی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں