گلگت بلتستان انتخابات، تحریک انصاف کو بڑا اپ سیٹ، حلقہ جی بی 22میں کس کو فتح مل گئی؟

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جی بی 22 گانچھے میں آزاد امیدوار مشتاق حسین 6 ہزار51 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوارابراہیم ثنائی 4 ہزار945 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ

پیپلزپارٹی کے امیدوار جعفر 2 ہزار615 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے الیکشن میں حلقہ جی بی 22 گانچھے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے ہیں۔ آزاد امیدوار بھاری ووٹوں کے ساتھ الیکشن میں کامبات ہوگئے ہیں۔ آزاد امیدوار مشتاق حسین نے 6 ہزار51 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار4 ہزار945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جعفر 2 ہزار615ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے امیدوار رضاالحق صرف139 ووٹ حاصل کرسکے۔ واضح رہے آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے 24 میں سے 23 انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اب تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی اورنتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں حکمراں جماعت تحریک انصاف21، پیپلزپارٹی 23اور مسلم لیگ ن کے21 امیدواروں سمیت الیکشن میں190 آزاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا، اسی طرح مسلم لیگ کے 14، جے یوآئی ف 11، اسلامی تحریک7اور پی ایس پی کے4، ایم کیوایم 3، مجلس وحدت المسلمین 3اور جماعت کے 2 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔الیکشن میں 7لاکھ 45 ہزار361 رجسٹرڈووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ان میں 4لاکھ سے زائد مرد ووٹرز اور 3لاکھ 35ہزار سے زائد خواتین ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ضلع دیامر 4، ضلع گانچھے 3، ضلع غذر3، ضلع گلگت3،ضلع ہنزہ، اسکردو میں انتخابی حلقوں میں عوام میں انتخابی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں