عوام کو ریلیف مل گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)عوام کو ریلیف مل گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، تفصیل جانیئے،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79

پیسے کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسےفی لیٹرجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے لاگو ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close