پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر انتقال کر گئے

لاہور(آئی این پی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور نامور فلم ساز اقبال کاشمیری انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق معروف ڈائریکٹر اور فلمساز اقبال کاشمیری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اقبال کاشمیری کے گھر والوں کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کی

حالت تشویشناک بتائی تھی۔پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری نے سوگوران میں 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔ معروف ہدایت کار اقبال کاشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والی مقبول فلموں میں ‘بلیک وارنٹ’، ‘رنگیلے جاسوس’ اور ‘سستا خون مہنگا پانی’ شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close