گلگت بلتستان الیکشن ، تحریک انصاف کے رہنما کا انتقال ، الیکشن ملتوی کر دیا

گلگت بلتستان( آن لائن )جی بی اے تھری گلگت  میںتحریک انصاف کے امیدوار جعفر شاہ انتقال  کے باعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا جبکہ  ضلع گانچھے  کے حلقہ  نمبر2 کے   پولنگ  نمبر 3  رجسٹر ڈ وو ٹ میں سے صرف ایک ووٹ کا سٹ ہو سکا ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں بارش ،برفباری کے باعث شدید سردی   میں

سیاسی گرمی نقطہ عروج پر رہی  وہیں  ضلع گانچھے کا ایک  ایسا  منفرد حلقہ  نمبر 2کا پولنگ اسٹیشن 3 بھی تھا  جہاں پر کل ووٹرز کی تعداد 3تھی اور ایک ووٹ کا سٹ ہو ا اور پولنگ عملہ 3گھنٹے پہلے ہی گھروں میں چلا گیا ۔دوسری جانب جی بی اے تھری گلگت میں پی ٹی آئی کے امید وار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث  الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close