گلگت بلتستان الیکشن، بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

گلگت(آئی این پی ) ملک کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں انتخابی معرکہ کے دوران بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلے پہ ٹھپہ کے عنوان سے ٹرینڈ پر 63 ہزار سے زائد ٹویٹس ہوئے ۔ جی بی انتخابات پر گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹس کے تازہ ترین

سروے بھی سامنے آ گئے ہی، سرویز کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں مقبول ترین سطح پر ہیں۔ ٹویٹر پر بھی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، تاہم بلے نے شیر کو پچھاڑ دیا ہے، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے چلایا جانے والا ٹرینڈ شیر پہ ٹھپہ بلے کے مقابل بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹویٹر پر جیت کا نشان تیر کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا گیا ہے، تاہم پینل پر یہ چوتھے نمبر پر ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close