ٹریفک خلاف ورزیوں کا ریکارڈ،83ای چالان کرنیوالی نادہندہ کار پکڑ کر تھانے میں بند کر دی گئی ، گاڑی مالک کے ذمہ کل 41ہزار 300روپے واجب الاداہیں ، ترجمان ٹریفک پولیس

لاہور( این این آئی)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے83ای چالان کرنے والی نادہندہ کار پکڑوا دی، سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے سرویلنس کے دوران مزنگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں گاڑی کو پکڑا گیا۔شہر ی کی جانب سے 83 بار ای چالان کے اصولوں کو نظر انداز کرنے پرگاڑی کو بند کردیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کا

کہنا ہے کہ اتھارٹی کی نشاندہی پر وارڈنزکے ذریعے گاڑی کو پکڑوا کر تھانے بند کروا دیا۔گاڑی مالک کے ذمہ کل 41ہزار 300روپے واجب الاداہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close