اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے فوج مداخلت کرے ،حکومت کو گرا کر ہمیں حکومت میں لائے پھر پانچ سال مداخلت نہ کرے ،پی ڈی ایم چاہتی ہے فوج موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر غیر سیاسی ہوجائے،یہ فوج کے ساتھ کیا مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، این آر او ، کیسز
اور احتساب کے عمل کو کمزور کرنے پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے گزشتہ روز قلائی بازی لگائی ،باپ کچھ اور کہہ رہا ہے بیٹی کچھ اور،مریم نواز کی حکومت مخالف تحریک کا مقصد اس سے زیادہ نہیں کہ ان کے خلاف مقدمات ختم کردیے جائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے فوج موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر غیر سیاسی ہوجائے ، این آر او ، کیسز اور احتساب کے عمل کو کمزور کرنے پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ مریم اونگزیب کے گلگت میں دھاندلی کے بیان پر حیران ہوں، گلگت میں تو ن لیگ کا نام و نشان ہی نہیں ،پی ٹی آئی گلگت میں کلین سویپ کریگی۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں