پنجاب پولیس اپ گریڈ ہو گئی، اہم آپریشنز اور بڑی کارروائیوں کے لئے جدید بکتر بند گاڑیاں استعمال کرے گی

لاہور(آئی این پی) پنجاب پولیس اہم آپریشنز اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے جدید بکتر بند گاڑیاں استعمال کرے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے لئے پہلی دفعہ 5 چین والی بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ حکومت نے آئی جی پنجاب کی درخواست پر خریداری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب

پولیس نے حساس آپریشنز اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے 5 جدید طرز کی بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ پولیس کے لئے ٹائروں کی بجائے چین والی بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ خریداری سالانہ خریداری کے فنڈزسے نہیں کی جائے گی بلکہ حکومت نیبکتربند گاڑیوں کی خریداری کے لئے 70کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ایک گاڑی کا تخمینہ لاگت 14 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے بعد خریداری کے لئے اعلی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ پنجاب پولیس کے پاس 28 بکتربند گاڑیاں موجود ہیں جبکہ 28 میں سے 10گاڑیوں کی حالت ابتر ہونے کی وجہ سے 18 ورکنگ حالت میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں