آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں رابطہ، انسداد پولیو مہم اور کورونا کے خلاف مہم میں پاک فوج کے کردار کی بل گیٹس نے تعریف کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں رابطہ، انسداد پولیو مہم اور کورونا کے خلاف مہم میں پاک فوج کے کردار کی بل گیٹس نے تعریف کر دی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے۔نجی نیوز نے پاک فوج کے شعبہ

تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بل گیٹس سے بات چیت میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوش سے قومی مہم کامیاب ہوئی ہے۔آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان بات چیت میں پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور پولیو مہم کی کامیابی پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ بل گیٹس نے با اثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم مؤثر بنانے کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں