جدہ(پی این آئی) دُنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس کا اندازہ ترسیلات زر میں بے پناہ اضافے سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھجوائے ہیں جو کل
ترسیلات زر کا 30 فیصد ہیں۔گزشتہ پانچ ماہ سے تارکین پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئیں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ ترسیلات بھجوائی گئی ہیں جو کل ترسیلات کا 30 فیصد ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جو اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں ان کے مطابق اکتوبر 2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں، جو اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 14 فیصد زائد رہیں۔جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات زر کی 9 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ، ترسیلات زر کی یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مُدت کے مقابلے میں 26 اعشاریہ پانچ فیصد زائد ہیں۔سعودی عرب سے 30 فیصد ترسیلات آئی ہیں، متحدہ عرب امارات سے 16 فیصد جبکہ برطانیہ سے 14.6 فیصد ترسیلات بھجوائی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات، فارن ایکسچینج مارکیٹ کے انتظامی سٹرکچر میں بہتری اور کراس بارڈر ٹریولنگ کو محدود کرنے سے بھی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 میں کویت زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر رہا۔ اس ماہ وہاں مقیم پاکستانیوں نے 68 لاکھ 26 ہزار ڈالر بھیجے۔ جبکہ رواں سال مجموعی طور پر دو کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں