چینی اسکینڈل، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا

لاہور(پی این آئی) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل میں ملوث سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی، جہانگیرترین کا واپس آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، سب کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی، ابھی نیب شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو اور ٹویٹر پر اپنے بیان

میں کہا کہ لاہورہائی کورٹ نے شوگر انکوائری رپورٹ سے متعلق تفصیلی فیصلہ سنایا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے شوگر مل مالکان کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔ بدعنوان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ جس نےبھی بدعنوانی کی ہے وہ پکڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی سے متعلق کیس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی جلد فرد جرم عائد کی جائے گی۔چینی اسکینڈل میں ملوث سب کے خلاف کاروائی کی جائے گی، جہانگیرترین کا واپس آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، سب کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی، ابھی نیب شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔مزید برآں انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے۔ فرد جرم کا مطلب ہے وہ تمام داستانیں سچ تھیں۔ چارج شیٹ کے مطابق کل 16 ملزمان ہیں، 16 میں سے 4 ملزمان اشتہاری قرار دے دیئے گئے ہیں، داماد ہارون یوسف بھی اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں، سلمان شہباز، علی احمد، طاہر نقوی، ہارون یوسف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، طاہر نقوی کو دبئی سے واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا عدالتی فیصلہ پڑھنے پر شہباز شریف کی کارستانیوں کا پتا چل جائے گا، عدالتی فیصلے میں ایک ایک چیز کو واضح بیان کیا گیا ہے۔ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے، نیب مفرور طاہر نقوی کی واپسی کیلئے اقدامات کر رہا ہے، شہباز شریف کہتے ہیں مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ دوسرے ملک بھیجا جاتا تھا، تمام ای میلز اور دستاویزات شواہد کا حصہ ہیں، شریف فیملی کی خواتین کا احترام کرتے ہیں، آپ نے اپنی خواتین کے نام پر ٹرانزیکشنز کیوں کیں ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ منی ایکس چینج چلانے والے شاہد محمود اور آفتاب کا کردار بھی اہم ہے، شاہد محمود پاکستان، آفتاب لندن میں منی ایکس چینج چلاتے تھے، تیسرا مفرور شریف گروپ کا اسسٹنٹ منیجر طاہر نقوی دبئی میں ہے، 70 سے زائد افراد نے ان کو ٹی ٹیز بھیجیں، منظور پاپڑ والا کیسے شہباز شریف خاندان کو پیسے بھیج سکتا ہے، مشتاق چینی اپنا جرم قبول کر چکا ہے، جس دن سے کیس بنا ہے دونوں باپ بیٹا ایک ہی بات کر رہے ہیں، میری کمر درد ہے، مجھے کرسی نہیں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close