تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی اور طویل ہونے سےمتعلق خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔تفصیلات کے مطابق فاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، این سی اوسی اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں معاون

خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان شریک وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکریٹری صحت عامر خواجہ بھی شریک ہوئے ، این سی اوسی اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں 16 شہروں میں بڑھتے کوروناکیسزکی شرح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزکا بھی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ، کیوں کہ تجویزآنے کے بعد سے کورونا کیسزکی تعداد تقریباً 3 گنابڑھ چکی ہے، کورونا کیسز میں اضافہ فوری اقدامات کا تقاضا کررہا ہے۔ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی بناء پر این سی او سی نے سینما اور تھیٹرزفوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، مزارات کو بھی فوری بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ، ریسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک باہر بیٹھ کر کھانے اور اس کے بعد کھانا گھر لے جانے کی اجازت دے دی گئی۔تعلیمی اداروں میں پازیٹو کیسز کا تیزی سے بڑھتے تناسب کا روکنے کی ضرورت ہے۔16 نومبر کو وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔کورونا کے پھیلاؤ کے اثرات کم کرنے کے لیے موسم سرما کی تعطیلات جلدی اور طویل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔مشاورتی مباحثے کے بعد سفارشات صوبوں کے ساتھ شئیر کی جائیں گی،عوام کی طرف سے عالمی وباء کورونا وائرس کے ایس او پیز نظر انداز کیے جانے کی بناء پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہ کی گئی تو پاکستان میں ایک بار پھر جون والی صورت حال کا دوبارہ سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں