وزیر صحت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر خطرے کی گھنٹی بجادی، 24 گھنٹے میں کتنے کیسز سامنے آئے؟ پریشانی پھیل گئی

کراچی (این این آئی) وزیر صحت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کرونا سے بچائو اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں عوام کا رویہ بلکل غیر سنجیدہ نظر آ رہا ہے۔ ملک میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں سندھ

500 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یا تو ماسک ہی نہیں پہن رہے اور اگر پہن بھی رہے ہیں تو صحیح طرح سے نہیں پہن رہے۔یہ سمجھنا ہوگا کہ ماسک پہننے کا مقصد آپ کا منہ اور ناک ڈھکے ہوے ہوں۔ لوگ اپنی غیر سنجیدگی کی وجہ سے دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہیے کہ کرونا ایک جان لیوا وبا ہے۔ کیسز بڑھ جانے کی صورت میں ہمارا ہیلتھ عملہ بھی براہ راست متاثر ہوگا۔ ہم اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں گے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close