کراچی ایئرپورٹ پر تعینات 6 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ میں بھیج دیئے گئے

کراچی(این این آئی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چھ ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے چھ ملازمین میں ڈومیسٹک ٹرمینل منیجر طارق حمید، انٹرنیشنل ٹرمینل منیجر نعمان خان شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے پی ایس ذوالفقار وحید اور اسسٹنٹ محمد شمیم شیخ بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔سی اے اے کے چھ ملازمین میں جان لیوا وائرس کی تصدیق کے بعد اعلی حکام نے متاثرہ متاثرین کی جگہ متبادل افسران و اہلکار کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے۔سی اے اے کے ملازمین نے خود کو 14 روز کے لیے گھروں پر آئی سولیٹ کرلیا ہے۔انتظامیہ نے کورونا وائرس کے شکار ملازمین کا اضافی چارج دیگر ملازمین کے حوالے کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close