ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، اہم اسلامی ملک بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایرانی قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے موقف کی حمایت کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں

ہوئی، جواد ظریف نے ایرانی صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا، ایران کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں۔ ایرانی صدر دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے جوادظریف کی پاکستان آمدکاخیرمقدم کیا۔جبکہ وزیر اعظم نے کورونا کے باعث ایران میں قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار تعزیت بھی کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن،دیگراقدامات سےپاکستان میں وبا کا پھیلاؤ روکا گیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات بڑھانےکی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے امن، سلامتی ، ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان میں قیام امن، استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں پرروشنی ڈالی، کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں