گلگت بلتستان الیکشن،پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متفق ہو گئےمریم نواز اوربلاول بھٹو نے مقامی رہنماؤں کو اجازت دے دی

گلگت(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہاہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑی تو یہ مقامی سطح کے رہنما دیکھیں گے،پی ڈی ایم میں مختلف جماعتیں سب کا اپنا منشور ہے ، چند چیزوں پر اتفاق رائے ہے وہ رہے گا، ہم سب کا بیانیہ تقریباً ایک ہی ہے۔ بدھ کو چیئرمین

پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ان کا اپنا اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ بیانیہ ہے، اگر کوئی اس کی مکمل حمایت نہیں کررہا تو مخالفت بھی کوئی نہیں کررہا ، پی ڈی ایم میں مختلف جماعتیں سب کا اپنا منشور ہے ، چند چیزوں پر اتفاق رائے ہے وہ رہے گا، ہم سب کا بیانیہ تقریباً ایک ہی ہے ، گلگت بلتستان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑی تو یہ مقامی سطح کے رہنما دیکھیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close