نواز شریف کا ٹویٹر اکائونٹ لندن سے نہیں بلکہ کس ملک سے چلایا جا رہا ہے اور کون چلا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور ( پی این آئی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وہ نہیں چلا رہے بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان میں بیٹھ کر ٹوئٹس کی جا رہی ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا اکاؤنٹ ان کی صاحبزادی مریم

نواز چلا رہی ہیں ، وہ پاکستان میں بیٹھ کر اداروں کیخلاف ٹوئٹس کررہی ہیں، ان کو آج ملک سے باہر جانے دیا جائے تو یہ بھی کھل کر ملکی اداروں کیخلاف باتیں کریں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سب پتہ چل جاتا ہے کہ کونسا ٹوئٹ کہاں سے ہو رہا ہے، یہ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہہے ہیں ۔ مریم نواز پاکستان میں بیٹھ کر فوج مخالف ایجنڈے پر کام کررہی ہیں ۔ نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا کر وہ اداروں کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں ۔ واضح رہے کہ پیمرا نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تقریر ٹی وی چینلز پر چلانے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد نواز شریف نے چند ماہ قبل ہی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر فوج کیخلاف ٹوئٹس کے باعث ان کی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی ہے جبکہ نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے پر پارٹی کے کئی اہم رہنما بھی کھل کر نواز شریف کی حمایت نہیں کررہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close