لاہور (آئی این پی ) پنجاب میں اسموگ میں کمی کے اقدامات کے تحت مضر صحت دھواں اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا اور 71 لاکھ 72 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کے خدشات کے تحت مضر صحت
دھواں اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ شہر میں 71 لاکھ 72 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، دھواں دینے والی 31 ہزار 669 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ اس حوالے سے خصوصی مہم کے تحت 241 گاڑیوں کو 2، 2 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 80 گاڑیوں کو 3 دن کے لیے تھانوں میں ضط بھی کر لیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں