بلوچستان، غریب صوبے کے امیر ارکان اسمبلی دبئی میں جائیدادوں کے مالک، مکمل تفصیل دیکھیں

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ممبر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور چالیس ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں، ان کے پاس 60تولے سونا اور 25لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ہے، جبکہ ایک کروڑ 74لاکھ 27 ہزار روپے سے

زائد رقم نقد اور چار لاکھ 26ہزار روپے سے زائد رقم بنک میں موجود ہے۔سردار یار محمد رند 14ہزار ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں، ان کی ڈیرہ مراد جمالی میں رہاشی پلاٹ کی قیمت 30لاکھ روپے، کوئٹہ میں گھر دو کروڑ روپے اور اسلام آباد میں ساڑھے تین کروڑ کا گھر ہے، ان کے میرینا دبئی میں دو اپارٹمنٹ کی قیمت تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جبکہ دبئی میں ولاز کی قیمت چار کروڑ بیس لاکھ روپے ہے، ان کے پاس 646 تولے سونا اور دو کروڑ 88 لاکھ روپے کی چار گاڑیاں بھی ہیں، ان کے پاس 12 لاکھ کیش ،63لاکھ درہم، 85لاکھ روپے کا فرنیچر ہے۔ سردار یار محمد کے پاس پچیس کروڑ روپیسے زائد زرعی اجناس اور بیس لاکھ روپیکا ذاتی اسلحہ ہے۔ممبر بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی 21ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹرین بن گئے۔ ان کی زرعی زمین 19کروڑ ، رہائشی پلاٹ ایک ارب 79کروڑ 67لاکھ روپے سے زائد ہے۔ وہ تین ارب 75کروڑ روپیسے زائد گاڑیوں کے مالک ہیں۔ ان کے اکاوئنٹ میں 51کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد رقم ہے جبکہ 23کروڑ روپے کے جانور بھی ہیں۔ ان کی یورپی ملک مالٹا میں ایک ارب 73کروڑ اٹھاون لاکھ روپے سے زائد جائیداد ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں