تازہ ترین

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے اضلاع کے دوروں میں استقبال میں بینڈ باجے بند، واپسی پر قیمتی تحائف دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پنجاب بھر کے سیشن ججز اور سینئر سول ججز پر لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت انسکپشن ججز کی مختلف اضلاع میں دوروں کے دوران کسی بھی قسم کے تحفے تحائف دینے پر پابندی عائد کردی ۔چیف جسٹس قاسم خان کے حکم پر نوٹیفکیشن کی کاپی

صوبے کے سیشن اورسینئر سول ججوں کو ارسال کردی گئی ہے ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سائلین اور وکلا کی مشکلات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کے ساتھ ساتھ انتظامی سطح پر بھی تاریخی فیصلے کررہے ہیں ۔پنجاب میں عرصہ دراز سے یہ روایت چلی آرہی تھی کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یا پھر لاہورہائیکورٹ کا کوئی بھی جج بطور انسپکشن جج کے طور پر کسی بھی ضلع کا دورہ کرتا تو وہاں پر شایان شان استقبال کیاجاتا بینڈ باجے بجائے جاتے تھے جب لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اپنا دورہ مکمل کر کے واپس آنے کی لگتے تو ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے قیمتی تحفے تحائف سے نوازا جاتا تھا ۔چیف جسٹس قاسم خان نے اس روایت کو مکمل طور پر ختم کردیا اور سیشن ججز اور سینئر سول ججز پرپابندی لگادی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں ہائیکورٹ کے جج کی آمد کے موقع پر کسی قسم کے تحفے تحائف نہیں دئیے جائیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں