کراچی سرکلر ریلوے کو 16 نومبر سے مرحلہ وار چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا دن میں دونوں طرف سے کتنی ٹرینیں چلائی جائیں گئیں، کرایہ کتنا ہو گا؟ جانیئے

اسلام آباد (این این آئی)کراچی کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،کراچی سرکلرریلوے کو 16نومبر سے مرحلہ وارچلانے کافیصلہ کرلیاگیا،سرکلرریلوے کے سی آر کے بحال ہونے والے ٹریک پر چلائی جائے گی ،دن میںدونوں طرف سے چارٹرینیں چائی جائیں گئیں،کرایہ 50روپے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے

نے کراچی کے عوام کوسفری سہولت دینے کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے بحال ہونے والے ٹریک سمیت 52کلومیٹر کے ٹریک پر کراچی سرکلر ریلوے کے تیار ہونے والے نئے مسافر کوچز کے ساتھ ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے ابھی طور پر ٹرین کاافتتاح 16نومبر بروز پیر کوافتتاح کرنے کافیصلہ کیاہے ٹرین پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی ریلوے سٹیشن اور سٹی ریلوے سٹیشن سے اورنگی تک جائے گی پیپری ریلوے سٹیشن سے سٹی سٹیشن تک 39کلومیٹر ٹریک بنتاہے جبکہ سٹی سٹیشن سے اورنگی تک 14کلومیٹر ریلوے ٹریک پر گاڑی چلے گی ،اسلام آباد کیرج فیکٹری میں تیار ہونے والے سپیشل کوچز کراچی پہنچ گئی ہیں دن میں 4 ٹرینیں پیپری سے اورنگی کے لیے اور چار ٹرینیںاورنگی سے پیپری کے لیے نکلیں گئیں مکمل سفر کایکطرفہ کرایہ 50روپے ہوگا ٹرینیںصبح 7،بجے،دس بجے ،دن ایک بجے اورشام چاربجے دونوں طرف سے چلیں گئیں ٹرینیوں کے درمیان تین گھنٹے کاوقفہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں