سپریم کورٹ نے 80 سالہ غلام رسول کی ضمانت قبل از گرفتاری کیوں مسترد کردی؟ الزام کیا ہے؟

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم 80 سالہ غلام رسول کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی جس کے بعد ملزم غلام رسول گرفتار کرلیا گیا ۔ منگل کو کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم غلام رسول 80 سالہ ہے صرف للکارنے کا

الزام ہے ،ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے بعد تفتیش میں پیش ہو چکا ہے ۔وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم اور اسکا بیٹا عادی قاتل ہیں ۔ وکیل مدعی مقدمہ نے کہاکہ باپ بیٹے نے مل کر ابتک مختلف مقدمات میں سات افراد کو قتل کیا ہے ،ہر مقدمہ میں ملزمان کا طریقہ واردات ایک جیسا ہی ہے ۔وکیل مدعی مقدمہ نے کہاکہ بیٹا مفرور ہوجاتا ہے اور باپ مدعیوں کو راضی نامہ کے ڈراتا ہے ،ملزمان کے خلاف لاہور اور وہاڑی میں بھی قتل کے مقدمات درج ہیں ۔ملزم پر 21 اکتوبر 2019 کو لاہور میں نوید نامی شخص کو قتل کا الزام ہے ،پولیس نے ملزم غلام رسول کو گرفتار کرلیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں